وائیٹ ہاؤس کے گراونڈ میں ڈرون طیارہ

واشنگٹن ۔ 26 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )وائیٹ ہاؤس کے گراؤنڈ میں آج ایک چھوٹا ڈرون طیارہ دستیاب ہوا ، تاہم اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا ۔ طیارے کی موجودگی نے دنیا کی انتہائی سکیورٹی کی حامل عمارت میں پھر ایک بار خامی کو اُجاگر کیا ہے ۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جان ارنسٹ جو اس وقت دہلی میں ہیں بتایا کہ ڈرون کے سائیز یا اس کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سیکریٹ سرویس تحقیقات کررہی ہے ۔ ابتداء میں یہ اشارے دیئے گئے کہ ڈرون سے وائیٹ ہاؤس میں کسی کو بھی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔