وائیٹ ہاؤس کے قریب زوردار آواز

واشنگٹن ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس میں آج صبح جبکہ امریکی صدر براک اوباما سیلما (الاباما) کیلئے روانہ ہونے ہی والے تھے، بہت زور کی آواز سنی گئی، جس کے پیش نظر سیکرٹ سرویس نے پریس روم کو مقفل کردیا۔ پریس روم کو کچھ دیر کیلئے کھولا گیا جبکہ اندرون وائیٹ ہاؤس کی صورتحال غیرواضح رہی۔ زوردار آواز اُس وقت سنائی دی جبکہ میڈیا ساؤتھ لان کے قریب جمع ہوا تھا کیونکہ اوباما اور خاتون اول کی سیلما، الاباما کیلئے روانگی ہونے والی تھی جہاں تاریخی 50 واں سالانہ مارچ منعقد ہورہا ہے۔ بعدازاں سیکرٹ سرویس نے پریس کو دوبارہ بریفنگ روم میں واپس لایا اور دروازے بند کردیئے۔ پریس روم کچھ 10 منٹ بعد کھولا گیا۔ سیکرٹ سرویس کے ایک عہدہ دار نے کہا، ’’یہ (پریس بریفنگ) ختم نہیں ہوئی لیکن دروازہ بند ہے‘‘۔ پریس روم کو چند منٹ بعد دوبارہ مقفل کردیا گیا۔