ن26 نومبر سے یوروپین ہائر ایجوکیشن ورچول فیر

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : 23 یوروپین ممالک کے 130 سے زیادہ عالمی سطح پر مشہور و معروف اعلیٰ تعلیم کے ادارے 26 تا 29 نومبر کو ہندوستانی اور جنوبی ایشیا کے طلبہ اور اداروں کے لیے منعقد ہونے اپنی نوعیت کے پہلے یوروپین ہائر ایجوکیشن ورچول فیر (EHEVF) میں حصہ لے گے ۔ ہندوستان کا دورہ کرنے والے یوروپین یونین کے وفد کی جانب سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ انگلش ذریعہ تعلیم کے ذریعہ پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کورسیس کے لیے معیاری تعلیم کے لیے یوروپ کی پیشکش اور طلبہ کو تعلیمی اسکالر شپس اور یوروپ میں کیرئیر مواقع سے واقف کیا جائے ۔ طلبہ کو اس میں وبینارس ، بات چیت اور سوال و جواب سیشنس کی ایک سیریز کے ذریعہ ایک سنگل پلیٹ فارم پر زائد از 130 یونیورسٹیز کے ساتھ راست مربوط ہونے کا موقع حاصل ہوگا اور موزوں اعلیٰ تعلیم کے کورس کا انتخاب کرنے کا موقع ہوگا ۔ ہندوستان میں چین کے بعد انٹرنیشنل موبائیل اسٹوڈنٹس کی دوسری بڑی تعداد ہے ۔۔