قدرتی وسائل اور ہیرٹیج کے بارے میں بیداری پیدا کرنا مقصد
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے نیکلس روڈ پر 2.5 ایکڑ پر ایک ہربل گارڈن کو فروغ دیا گیا ہے ۔ اس منفرد گارڈن کو ملک کے قدرتی وسائل کی ڈرائیورسٹی اور ہیرٹیج کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے فروغ دیا گیا ہے ۔ مختلف بیماریوں کے علاج میں جڑی بوٹی کے استعمال اور آیورویدا کی اہمیت کے پیش نظر اس طرح کا گارڈن اہمیت کا حامل ہے ۔ ہماری زندگی میں ہربل اور ادویاتی پودوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اس تعلق سے ہر ایک بالخصوص نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہربل گارڈنس کو فروغ دینے کا اصل مقصد ہمارے آس پاس میں اگنے والے مختلف پودوں کے ادویاتی وئیلوز کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔ اس طرح کے پودے کئی امراض کے علاج میں مفید اور کارآمد ہوتے ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں کے مطابق یہ گارڈن افتتاح کے لیے تیار ہے ۔ لیکن تاریخ کے لیے حکومت کی اجازت کا انتظار ہے ۔ اس گارڈن میں 200 اقسام کے درخت ، پودے ، کلائمبرس اینڈ کریپرس کو جو ادویاتی اور خوشبو دار دونوں خصوصیات رکھتے ہیں خوبصورت ڈیزائن کے لے آوٹ میں فروغ دیا گیا ہے ۔۔