نیکلس روڈ پر خاموش احتجاج

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) اذان انٹرنیشنل اسکول میں یو کے جی طالبہ کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کے خلاف کئی تنظیموں بشمول بچوں کے حقوق کے سنگھم پیرنٹس اسوسی ایشن ، جنانی فاؤنڈیشن ، ایم وی فاؤنڈیشن ، چلڈرنس اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ایس ایف آئی نے نیکلس روڈ پر خاموش احتجاج کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ اسکول ہمیشہ کیلئے بند کیا جائے اور مجرم کو سزائے موت دی جائے ۔ مظاہرین نے بچوں کے خلاف جرائم کو انسانیت سوز قرار دیا اور ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکامی پر محکمہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ اذان اسکول کے طلبہ کو دوسرے اسکولس میں فور ی طور پر منتقل کیا جائے ۔