حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : نیچرل ریفائنڈ سن فلاور آئیل نے مسٹر انجنی کمار گپتا ، ڈائرکٹر ایس اے آر ایل ، مسٹر کے ایس راؤ جنرل منیجر ( سیلز اینڈ مارکیٹنگ ) اور مسٹر ٹی بالا سبرامنیم ، برانڈ منیجر ، نیچرل اور معروف شیف سنجے تھما کی موجودگی میں نیچرل گولڈ فیسٹ کے بمپر ڈرا کے ونرس کا اعلان کیا گیا اور ونرس مس ہریتا ، کریم نگر کو بمپر انعام 150 گرام سونا ، مس دیپتی ، حیدرآباد کو 100 گرام سونا ، مسٹر پرسنا کمار ، نیلور کو 75 گرام سونا اور مسٹر جی کوٹیشور راؤ ، وجئے واڑہ کو 50 گرام سونا دیا گیا ہے ۔ اے پی اور تلنگانہ ریاستوں میں تقریبا 2370 کسٹمرس نے نیچرل گولڈ فیسٹ کے تحت سونے کا سکہ جیتا ۔ نیچرل گولڈ فیسٹ کو 18 جولائی 2015 کو شروع کیا گیا اور 18 جنوری 2016 تک توسیع کی گئی تھی ۔ مسٹر انجنی کمار گپتا نے کہا ایس اے آر ایل پر ہم ہمیشہ گاہکوں کی خوشنودی کی خاطر ایسے مواقع ترتیب دیتے ہیں ۔ شیف سنجئے جو نیچرل ریفائینڈ سن فلاور آئیل کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں نے کہا کہ نیچرل تیل اچھی صحت کا ذائقہ فراہم کرتا ہے اور چپچپاہٹ سے پاک ہے ۔۔