حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ سی پی آئی کمیٹی نے نیپال کے زلزلہ سے متاثرین کی امداد و راحت کاری اقدامات کے طور پر ’’سولار ایل ای ڈی لائیٹس کی بھاری مقدار بطور عطیہ نیپال کو روانہ کیا ہے اور نیپال جہاں پر زبردست زلزلہ کے باعث شدید برقی بحران سے دوچار عوام کو راحت پہونچانے کے مقصد سے فوری ضرورت کی بنیاد پر سولار ایل ای ڈی لائیٹس روانہ کی گئیں ہیں ۔ نیپال کو امداد فراہم کرنے کے سلسلہ میں مخدوم بھون میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی سکریٹری سی پی آئی ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ نیپال جیسے چھوٹے ملک میں اس طرح کے بھیانک زلزے سابق میں کبھی نہیں آ:ے جبکہ نیپال ایک خوبصورت اور سیاحتی ملک ہے ۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ نیپال میں بائیں بازو جماعتیں اپنا اہم رول ادا کرنے کے باوجود اس ملک میں ابھی تک بھی استحکام پیدا نہیں ہوسکا ۔ لہذا نئے دستور مرتب کر لیکر مستحکم اور بہتر صلاحیت کی حامل حکومت تشکیل دینے کی شدید ضرورتہے اور اس سلسلہ میں کوشیش جاری ہیں ۔ سکریٹری سی پی آئی ریاست تلنگانہ کمیٹی مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ جنگی تباہ کاریوں جیسا زلزلہ پیش آیا اور ہر لحاظ سے زبردست نقصانات پیش آئے اور متاثرین کیلئے انسانی بنیادوں پر انہیں سہارا دینے راحت بہم پہونچانے کی ذمہ داری ہر ایک پر عائد ہوگی ۔ اسی لئے سب سے پہلے سی پی آئی تلنگانہ کمیٹی نے برقی مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سولار ایل ای ڈی لائیٹس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر سی پی آ:ی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔