نیپال کی ممکنہ مدد کا تیقن ،مودی کا سشیل کوائرالا سے ربط

نئی دہلی ۔13 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں تازہ زلزلہ کے جھٹکے اور نقصانات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہم منصب سشیل کوئرالا سے بات کی اور ہندستان کی طرف سے ممکنہ مدد کا تیقن دیا ۔ پی ایم او نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے نیپال کے ہم منصب سے بات کی اور کل آئے زلزلہ سے پیدشدہ صورتحال پرتبادلۂ خیال کیا ۔ مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کی سشیل کوائرالا سے فون پر بات ہوئی ۔ ہم نے کل آئے زلزلہ کے بعد پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کوئرالا کو ہندوستان کی طرف سے ممکنہ مدد کایقین دلایا۔ اس دوران نریندر مودی کو صدر روس ولادمیر پوٹین کا کال موصول ہوا جہاں دونوں نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مودی نے کہا کہ صدر پوٹین نے انھیں فون کیا اور ہم نے باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔