نیویارک۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارہ یونیسیف نے تنبیہ کی ہے کہ نیپال میں موسم سرما کے آتے ہی ایندھن، خوراک، ادویات اور ویکسینز کی قلت سے 30 لاکھ سے زائد کم عمر بچوں کو ہلاکت یا بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ نیپال کے جنوبی علاقے میں دو مہینوں سے جاری سیاسی عدم استحکام سے صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے۔