کھٹمنڈو۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی شہری جو نیپال پولیس کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا ‘ایک انکاؤنٹرمیں ہلاک کردیا تھا۔ یو پی کے ضلع مہاراج گنج کا متوطن سہاسرن خان پولیس اور اُس کے گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں بشنوپورہ میں ہلاک ہوگیا ۔ اُس کے گینگ کے تین ارکان نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ جب کہ اُن کے قبضہ سے ایک پستول ضبط کیا گیا ۔