نیپال کو امریکہ کی 10 ملین ڈالرس کی امداد : جان کیری کا اعلان

نیویارک 27 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی جانب سے نیپال زلزلہ متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالرس کی امداد روانہ کی جا رہی ہے ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے نیپال میں متاثرہ عوام سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے اور کہا کہ جو تصاویر سامنے آئی ہیںان سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے ۔ انہوں نے جاپانی وزیر خارجہ فیومیو کشیڈا کے ستاھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپان کی جانب سے بھی نیپال کو 8 ملین ڈالرس کی امداد روانہ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاپانی و امریکی ماہرین کی ٹیمیں بھی یہاں پہونچ رہی ہیں۔