نیپال میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کٹھمنڈو 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے محکمہ کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.4 تھی۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت کٹھمنڈو سے 130 کلومیٹر دور نامچے بازار میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پانچ بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔تازہ خبریں موصول ہونے تک زلزلے سے کسی بھی قسم کے جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔