کٹھمنڈو۔ 5؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دو ماہرین آثار قدیمہ کو جنوبی نیپال میں مہاتما گوتم بدھ کے مقام پیدائش کے بارے میں ایک اطلاع ملی ہے کہ اس مقام پر راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔ اس سے ممکن ہے کہ دنیا بھر کو بدھ مت کے عروج اور اس کے پھیل جانے کے بارے میں تفہیم کا موقع ملے۔ انھوں نے لمبنی کے مقدس مقام پر کھدوائی کی تھی جہاں بدھ راہب قریب میں ہی عبادت کررہے تھے۔ اس کھدوائی کے نتیجہ میں یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ مہاتما گوتم بدھ چھٹویں صدی قبل مسیح میں پیدا ہوئے تھے جب کہ اب تک یہ سمجھا جارہا تھا کہ ان کی پیدائش دو صدی قبل ہوئی تھی۔ نیپال کے ماہر آثار قدیمہ کوش پرساد اچاریہ نے لمبنی کے مقام پر 1990ء کی دہانی کے اوائل میں کھدوائی کی تھی جب کہ نیپال پر مہاراجہ کی حکومت تھی اور ماؤیسٹوں کی شورش کا ابھی آغاز بھی نہیں ہوا تھا۔ ان کے پراجکٹ کے اختتام 1996ء میں ہوا، لیکن اچاریہ اس کے نتائج سے غیر مطمئن تھے۔ چنانچہ انھوں نے دوبارہ لمبنی پہنچ کر تازہ کھدوائی کی۔
قطبی تحقیقی مہمات کیلئے چین کے برف شکن بحری جہاز کی تیاری
بیجنگ۔ 5؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین ایک نیا اور بہتر برف شکن جل تھلیا بحری جہاز تیار کرے گا جس کو بحر منجمد جنوبی میں تحقیقی مہمات پر روانہ کیا جائے گا۔ یہ بحری جہاز بحر منجمد جنوبی میں پھنس جانے والے چینی بحری جہاز کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔ نیا برف شکن جہاز نسبتاً چھوٹا ہوگا اور اس کی دونوں جانب تیز دھار آلات نصب کئے جائیں گے تاکہ برف آسانی سے کاٹ سکیں۔ یہ دیڑھ میٹر موٹی برف آسانی سے کاٹ سکے گا۔ ڈائریکٹر سرکاری بحریہ کی انتظامیہ برائے بحر منجمد شمالی و جنوبی قوٹانزاؤ نے کہا کہ نیا برف شکن بحری جہاز تیاری کے مراحل میں ہے۔ اس کی حکومت کی جانب سے منظوری دی جاچکی ہے۔