اتھاری 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی الجھن انگیز سرگرمیوں اور ہندوستانی فوج کی ناقص راحت رسانی کارروائیوں پر برہم نیپالی طلبہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کیا ۔ یہ واقعہ اتھاری ضلع سنساری میں جو سرحد سے 30 کیلو میٹر شمال میں واقع ہے پیش آیا ۔ برہم طلبہ نے بعض سیاسی پارٹیوں اور نسلی اداروں کے ساتھ سڑکوں پر پُر شور جلوس نکالا اور ہزاروں مسلح بی ایس ایف فوجیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔