کٹھمنڈو 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں آج زلزلہ کے چھ معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یہ جھٹکے نیپال میں آئے ہلاکت خیز زلزلہ کے ایک ماہ بعد محسوس کئے گئے ۔ ایک ماہ قبل آئے زلزلہ میں نو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ پہلا جھٹکہ 4.0 شدت کا صبح 5.29 بجے محسوس کیا گیا ۔ اطلاعات کے بموجب ایک اور جھٹکا 4.2 شدت کا محسوس کیا گیا ۔ قبل ازیں مزید دو جھٹکے صبح کی اولین ساعتوں میں محسوس کئے گئے تھے ۔ ان جھٹکوں میں تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔