کٹھمنڈو 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں مابعد زلزلہ مزید دو ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4 بتائی گئی ہے۔ قومی سیسمولوجیکل سنٹر میں صبح 10.19 بجے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کا مبدا دھولاکا ڈسٹرکٹ بتایا گیا ہے جبکہ 9.55 بجے ایک اور جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کا مبدا سندھوپال چوک ڈسٹرکٹ بتایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ماہ اپریل میں آئے جان لیوا زلزلہ کے بعد مابعد زلزلہ جھٹکوں کی تعداد 348 ہوگئی۔