نیپال میں بس حادثہ، 17 ہلاک

ودودرا ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا احمد پٹیل نے آج کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے خواہش کی ہیکہ ایک بس حادثہ کے مہلوکین کو اور ان کے ارکان خاندان کو ضروری مدد فراہم کی جائے۔ نیپال میں سفرکے دوران کم از کم 17 ہندوستانی یاتری بشمول 9 خواتین ہلاک اور دیگر 28 زخمی ہوگئے تھے جبکہ آج ان کی بس ایک پہاڑی شاہراہ سے 100 میٹر کی گہرائی میں گر پڑی تھی۔ یاتری گجراتی تھے جو گورکھپور جارہے تھے۔