کھٹمنڈو7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک گیر پیمانے پر کی گئی ہڑتال کے دوران اپوزیشن اور پولیس کی جھڑپوں کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے جبکہ 19 پارٹیوں کا اتحاد نسلی شناخت کی بنیاد پر نئے آئین میں وفاقیت کا خواہاں ہے ۔ کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں تجارتی و تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کا ٹریفک بھی نہیں دیکھا گیا ۔ احتجاجیوں نے کوٹیشور میں ایک ٹیکسی کو نذر آتش کردیا کیونکہ ہڑتال کے باوجود ٹیکسی ڈرائیور گاڑی سڑک پر لے آیا تھا ۔ پوکھارا میں پولیس نے چار احتجاجیوں کو غنڈہ گردی اور توڑ پھوڑ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ ہڑتال کو یو سی پی این ماوسٹ مادھیسی فرنٹ اور کچھ نسلی بنیاد پرست پارٹیوں کی تائید حاصل ہے ۔