نئی دہلی 20 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مدراس ہائیکورٹ کی مدورائی بنچ کے ایک فیصلے پر حکم التوا جاری کردیا جس میں ان نیٹ طلبا کو 196 رعایتی نشانات دینے کی ہدایت دی گئی تھی جنہوں نے ٹامل زبان میں امتحان تحریر کیا تھا ۔ یہ نشانات ترجمہ میں غلطی پر دینے کا حکم دیا گیا تھا ۔ جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ پر مشتمل بنچ نے مدروائی بنچ کے فیصلہ پر حکم التوا جاری کیا ہے ۔ یہ حکم التوا سی بی ایس ای کی درخواست پر دیا گیا ہے جس نے ہائیکورٹ کے حکمنامہ کو چیلنج کیا تھا ۔