نیویارک ٹائمس کو صدر ترکی کا انتباہ

استنبول۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر رجب طیب اردغان نے ’’نیویارک ٹائمس‘‘ کو انتباہ دیا کہ وہ ترکی کے داخلی اُمور میں مداخلت ترک کردے۔ برہمی صدر ترکی نے روزنامہ سے کہا کہ وہ اپنا مقام پہنچانے ۔ وہ روزنامہ میں آج شائع شدہ اداریہ پر برہم تھے جس میں ترکی میں ذرائع ابلاغ کے حقوق کے بارے میں تبصرہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ عملی اعتبار سے ترکی ، امریکہ کو حکم دے رہا ہے۔ صدر ترکی نے کہا کہ آپ ترکی کے داخلی اُمور میں مداخلت کررہا ہے۔ اس قسم کا اداریہ شائع کرکے آپ نے آزادی ٔ تحریر کی حدود بھی پار کرلی ہیں، بہتر ہے کہ اپنا مقام پہچانیں۔