واشنگٹن ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے اعزاز میں امریکہ میں ہندوستانی برادری 28 ستمبر کو ایک بڑے عوامی استقبالیہ کا اہتمام کررہی ہے۔ یہ پروگرام نیویارک میں ہوگا اور مس امریکہ 2014ء نینا ڈاولوری جو مقبول ہندوستانی نژاد نیوز اینکر بھی رہ چکی ہیں، میزبانی کریں گی۔ تقریباً 20 ہزار ہندوستانی امریکی توقع ہیکہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے جو اپنی نوعیت کا پہلا سب سے بڑا استقبالیہ تصور کیا جارہا ہے۔