تہران ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے اقوام متحدہ نیوکلیر نگران کار ادارے کے سربراہ پر واضح کردیا ہے کہ اس کے طویل مسافتی میزائیل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور نیوکلیر تنازعہ کے سلسلے میں جاری مذاکرات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے یوکیاامانو سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کے میزائیل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی تاہم وہ سیول نیوکلیر پروگرام کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔