ویانا ،4 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایران کی اپنے نیوکلیر پروگرام کے بارے میں اندیشوں کا ازالہ کرنے کی حالیہ کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ تاہم زور دیا کہ تعاون کی رفتار میں اضافہ ہونا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے نگرانکار ادارہ کی رپورٹ کے بموجب ایران معاہدہ کی پابندی کررہا ہے اور اُس نے تمام نئے اقدامات کئے ہیں، جن سے اُس نے اتفاق کیا تھا، حتیٰ کہ گزشتہ 6 سال میں پہلی بار بم سازی میں استعمال شدنی مادے بھی حوالے کردیئے ہیں۔
شام کے انتخابات ، لعنت : امریکہ
واشنگٹن 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہاکہ شام کے صدارتی انتخابات لعنت کے مانند ہیں اور اس کے صدر بشارالاسد انتخابات سے پہلے ہی برسر اقتدار رہنے کے اخلاقی حق سے محروم ہوچکے ہیں۔ شام کے صدارتی انتخابات کے لئے کل رائے دہی ہوئی تھی۔ اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں دفتر خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہاکہ شام کے صدارتی انتخابات ’’ لعنت‘‘ ہیں اور صدر بشارالاسد برسر اقتدار رہنے کے اخلاقی حق سے محروم ہوچکے ہیں۔ ایسے انتخابات ہم سب کے لئے ناقابل قبول ہیں۔