نیوکلیائی ہتھیار کے استعمال پر شمالی کوریا کو امریکہ کی وارننگ

سیول، 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو اسے زبردست اور اثردار جواب دیا جائے گا۔مسٹر جم میٹس کی نے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا کہ” امریکہ پر کسی قسم کا حملہ، یا ہمارے اتحادی ممالک پر کوئي وار ہو، تو اسے شکست دی جائے گی ، اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کرنے پر زوردار اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع بننے کے بعد مسٹر میٹس جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔