سیول، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے پیانگ یانگ کی جانب سے کئے گئے چھٹے نیوکلیئر ٹسٹ کے دوران بہت سے لوگوں کے مارے جانے سے متعلق رپورٹ کو ’جھوٹی خبر‘قرار دیا ہے ۔شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا ’کے سی این اے‘نے کہا کہ یہ ملک کی شبیہ خراب کرنے اور نیوکلیئر پروگرام کی ترقی میں پیشرفت کو روکنے کے مقصد سے جاری کی گئی ایک ’جھوٹی رپورٹ‘ہے۔ قابل غور ہیکہ جاپان کی ’ا ساہی ٹی وی‘نے اس معاملہ کے ماہر ایک گمنام ذرائع کے حوالے سے گزشتہ منگل کو ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ستمبر میں شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے چھٹے نیوکلیئر ٹسٹ کے دوران تجربہ کے مقام پر سرنگ منہدم ہوجانے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔