بالاسور۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج نیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی III بیالسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اُڈیشہ کے ساحل سمندر سے 3,000 کیلومیٹر تک اپنے نشانہ پر ضرب لگایا گیا۔ دیسی ساختہ زمین سے زمین پر وار کرنے والے میزائل کو صبح 9 بجکر 55 منٹ پر داغا گیا۔ آئی ٹی آر کے ڈائریکٹر ایم وی کے ای پرمار نے کہا کہ یہ تجربہ ہندوستانی فوج کے ایس ایف سی کمانڈ کی جانب سے انجام دیا گیا۔ اگنی میزائل III سیریز میں یہ تیسرا تجرباتی مرحلہ تھا۔