نیوکلیئر سمجھوتہ ترک کرنے تیار ، ایران کے اعلیٰ ترین قائد خامنہ ای کا بیان

تہران ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج کہاکہ ان کی حکومت کو چاہئے کہ وہ2015 ء کا نیوکلیئر سمجھوتہ منسوخ و کالعدم کرنے کیلئے تیار رہے بشرطیکہ وہ ملک کے وسیع تر قومی مفاد میں سازگار باقی نہ رہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے ایک ویب سائیٹ کے مطابق کابینہ کے ساتھ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ’’یہ (نیوکلیئر سمجھوتہ) ہمارا مقصد نہیں بلکہ (مقصد پانے کا) محض ایک ذریعہ ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’چنانچہ فطرتاً جب ہم یہ نتیجہ اخذ کرلیں کہ اب یہ ہمارے قومی مفاد میں نہیں رہا ہے (تو) ہم اس کو (ترک) درکنا کرسکتے ہیں‘‘۔