نیوکلیئر تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا ہند ۔ پاک تبادلہ

نئی دہلی۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان نے آج مسلسل 25 ویں سال نیوکلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا باہمی تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ ایک دوسرے پر ایٹمی تنصیبات سے حملہ نہیں کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے بموجب اس معاہدہ پر 31 ڈسمبر 1988ء کو دستخط کئے گئے تھے اور اسے 77 جنوری 1991ء سے نافذ کیا گیا تھا۔ قیدیوں کے باہمی تبادلہ کے معاہدہ پر 31 مئی 2008ء کو دستخط ہوئے تھے جس کے بموجب دونوں ممالک اپنی اپنی جیلوں میں قید پڑوسی ملک کے قیدیوں کی جامع فہرستوں کا باہم تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ تبادلہ ہر سال یکم ؍ جنوری اور یکم ؍ جولائی کو کیا جاتا ہے۔ این ڈی اے حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پڑوسی ملک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے ۔