بوسٹن ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) نیوکلیئر افزدوگی کیلئے استعمال کئے جانے والے آلات کو ایران برآمد کرنے کی سازش رچنے والے ایک چینی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد اُس کی ضمانت بھی نامنظور کردی گئی ۔ بوسٹن کی ایک عدالت میں اُسے آج صبح پیش کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سہائی چینگ نے عدالت کے فیصلہ کو قبول کرلیا۔ عدالت کا استدلال ہے کہ جب تک وہ خود کو بے قصور ثابت نہ کردے ، اُس وقت تک اُس کی ضمانت منظور نہیں کی جائے گی۔ حالانکہ قبل ازیں جاریہ سال کے اوائل میں اُسے برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اُس کے بعد کل ہی وہ بوسٹن پہنچا تھا۔