نیوزی لینڈ کی نئی ایمگریشن پالیسی سے زیادہ ہندوستانیوں کی آمد متوقع

آکلینڈ۔ 4 اگسٹ (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کی نئی ایمگریشن پالیسی جو ماہرین فن تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تاکہ وہ آکلینڈ کے باہر ملازمت اختیار کرسکیں۔ ملک کی ہندوستانی برادری نے کہا کہ اس پالیسی سے زیادہ سے زیادہ ہندوستانی ترغیب پائیں گے کہ وہ ترک وطن کرکے نیوزی لینڈ منتقل ہوجائیں۔ ان علاقوں میں جو ماہرین فن ملازمت اختیارکریں گے، انہیں یہ بھی سوچنا پڑے گا کہ کیا وہ سکونت کی منظوری کی درخواست دیں یا سکونت لینے سے گریز کریں۔ فی الحال جو لوگ آکلینڈ کے باہر ملازمت کرتے ہیں ان کی سکونت کے لئے درخواستوں کو دیگر درخواستوں پر ترجیح دی جاتی ہے لیکن نومبر سے اس ترجیح میں 3 گنا اضافہ ہوجائے گا۔ سکونت کنندوں کیلئے درخواست گذار کو 100 نکات ضرورت ہوتی ہے۔