نیوزی لینڈ پُرامن اور محفوظ ممالک کی عالمی فہرست میں چوتھے مقام پر

آکلینڈ۔28جون ( سید مجیب کی رپورٹ ) یوروپی یونین کے ادارہ برائے امن و سلامتی کے ایک سروے کے بموجب دنیا کے محفوظ ترین اور پُر امن ممالک کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں 126ممالک میں سروے کیا گیا ۔ اس کے بعد فہرست کو قطعیت دی گئی ۔ نیوزی لینڈ اس فہرست میں محفوظ ترین اور پُرامن ممالک میں چوتھے مقام پر ہے ۔ پہلے تین ممالک آئس لینڈ ‘ ڈنمارک اور سوئڈن ہیں ۔ نیوزی لینڈ چوتھے پر ہے ۔ یہاں کسی بھی حملے یا حادثہ میں زخمی ہونے پر طبی امداد کیلئے کسی کریڈٹ کارڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ۔ متاثرین کو طبی امداد فوری فراہم کی جاتی ہے ۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے یا ٹریفک حادثہ بہت کم ہوتے ہیں ۔ خواتین باہر نکلنے اور اپنے معمولات زندگی کی انجام دہی کے دوران بالکل محفوظ رہتی ہیں ۔ چنانچہ اس ملک کو امن پسند اور محفوظ ترین ممالک کی عالمی فہرست میں چوتھا مقام دیا گیا ہے ۔