ویلنگٹن ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے صحت حکام کے مطابق ٹائیفائیڈ بخار کی وباء پھیلنے سے ایک خاتون فوت ہوگئی جبکہ دیگر 14 افراد کو بھی بغرض علاج ہاسپٹل میں شریک کرنا پڑا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ترقی پذیر ممالک میں ٹائیفائیڈ بخارکی وباء پھیلنا عام بات ہے۔ وزیرصحت جوناتھن کولمین نے کہا کہ کسی نے شاید پیسیفک جزائر کا دورہ کیا ہے اور وہاں موجود بیکٹیریا کے ذریعہ انفکشن کا شکار ہوا اور بعدازاں وہی انفکشن یہاں دیگر لوگوں میں بھی پھیل گیا۔ صحت حکام کے مطابق تمام متاثرہ افراد آکلینڈ کے پیسیفک چرچ کے رکن ہیں جبکہ فوت ہونے والی خاتون کو دیگر امراض بھی لاحق تھے اور ٹائیفائیڈ بخار اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔