نیوزی لینڈ میں مشاعرہ‘ کوی سمیلن اور شام غزل کا پروگرام

آکلینڈ۔ 11؍مئی (سید مجیب کی رپورٹ)۔ نیوزی لینڈ کی اُردو۔ ہندی کلچرل اسوسی ایشنس کے مرکزی وفاق کے زیر اہتمام ایک مشاعرہ، ہندی کوی سمیلن اور ساز پر شعراء کا کلام شام غزل 24 مئی کو 6 بجے شام سکلنگ کنونشن سنٹر، ماؤنٹ ایڈن پر منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کی میزبان روپا سچدیو ہوں گی۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسد محسن، مہمانان خصوصی رکن پارلیمنٹ کمل جیت سنگھ بخشی، پروفیسر رئیس علوی (پاکستان)، ڈاکٹر انور صدر اِسلامک اسوسی ایشن، محترمہ فرح رئیس علوی پروگرام کی نظامت کریں گی۔ پروفیسر محمد توقیر خان پیامی، شفیع احمد صدیقی، عطاء الرحمن، مرزا فرحت رعنا ملک، سید مجیب کلام پیش کریں گے۔

کوی سمیلن میں بال مدن، ہرجندر سنگھ، مہندر سنگھ جڈھا، سنجیت سنگھ، شیوا بھاگیرت، سومناتھ گپتا، سمن کپور اپنی ہندی کویتائیں پیش کریں گے۔ ساز پر کلام پیش کرنے کی شام غزل میں گلوکار اروند وندنا، بلجیت کور، کنیکا دیش (ممبئی)، کرن جیت سنگھ، نثار مرزا، پنکج ارورا، پربھات سرن سنگھ، شوبھا پاٹھک، لئیق یمنی شامل ہوں گے۔ آج پروگرام کو قطعیت دینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس رکن پارلیمنٹ کمل جیت سنگھ بخشی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ انھوں نے نیوزی لینڈ میں اُردو۔ ہندی ادب و ثقافت سے نئی نسل کو روشناس کروانے کی کوششوں کے لئے اسوسی ایشن کی بھرپور ستائش کی۔ بعد ازاں شفیع حیدر صدیقی دانش (پاکستان) نے اپنا کلام پیش کیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں میزبان غوث متین، ارکان ایم ایم بیگ تیموری، سراج ہاشمی، محمد عبدالحق، توقیر خان، روپا سچدیو، جینت راوت اور امام جامع مسجد آکلینڈ شریک تھے۔