آکلینڈ۔17مئی ( سید مجیب کی رپورٹ) ہندوستانی نژاد سکھ شہری نے مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنی پگڑی کھول کر ایک بچے کی مرہم پٹی کی جس کے جسم سے خون کثیر تعداد میں خارج ہورہا تھا ۔ سماجی نیٹ ورک کی سائیٹس پر اس انسانی ہمدردی کے واقعہ کو دیکھ کر اسے عالم گیر سطح سے ستائش حاصل ہورہی ہے ۔ 22سالہ ہرمن سنگھ لاکھوں مرتبہ سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا ہے اور دنیا بھر سے اس کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی ہوئی کارروائی کیلئے سینکڑوں ستائشی پیغامات وصول ہوچکے ہیں ۔