ویلنگٹن 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک طاقتور زلزلہ آج نیوزی لینڈ کے شمالی زیریں جزیرے کو دہلانے کی وجہ بن گیا جس میں دارالحکومت ویلنگٹن بھی شامل ہے حالانکہ فوری طور پر بڑے پیمانے پر کسی نقصان یا کسی کے زخمی ہوجانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے زلزلہ کا مبدا قصبہ ماسٹر ٹن کے شمال مشرق میں 38 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا ۔ زلزلہ کا جھٹلہ 3.52 بجے دن محسوس کیا گیا۔ رختر پیمانے پر اس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ اس علاقہ میں عام تعطیل ہونے کی وجہ سے تقریبا تمام شہری اپنے گھروں سے باہر گئے ہوئے تھے۔