میامی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے امریکہ کے جیک ساک کو راست سٹوں میں شکست دے کر میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ ہوگئے ہیں جبکہ ٹورنمنٹ میں دوسرے مقام پر فائز جاپان کے کائی نشیکوری شکست کا شکار ہو کر ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ نڈال نے یہاں کریڈن پارک میں مرد وں کے سنگلز زمرے کے کوارٹر فائنل میں ساک کو بہ آسانی 6-2 6-3 سے شکست دے کر آخری چار مقامات میں داخلہ حاصل کیا جبکہ نشیکوری کو غیر سیڈیڈ اٹلی کے فابیو فوگنني نے 6-4 6-2 سے شکست دے کر باہر کر دیا ہے ۔نڈال کے مقابلے کے دوران دوسرے سٹ میں سک نے ہسپانوی کھلاڑی کے سامنے کچھ چیلنج رکھا۔13 ویں سیڈ امریکی کھلاڑی نے ایک وقت 15-40 کی سبقت بنائی اور نڈال کو جدوجہد کے لئے مجبور کر دیا ۔مقابلے کے بعد نڈال نے کہا میرے لئے وہ وقت بہت مشکل تھا۔ میں تو اس وقت تیسرے سٹ کے بارے میں سوچنے لگا تھا۔ میرے لئے یہ اچھی بات ہے کہ میں نے سٹ بچایا۔ نڈال اگر سیمی فائنل میں جیت جاتے ہیں تو فائنل میں انہیں روایتی حریف راجر فیڈرر کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو فی الحال ان کے لئے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ حال میں آسٹریلین اوپن فائنل کے بعد انڈین ویلز میں بھی فیڈرر نے نڈال کو شکست دی ہے ۔14 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپئن کے سامنے سیمی فائنل میں فی الحال فوگنني کا چیلنج ہے جن کے خلاف نڈال کا 7-3 کا کریئر ریکارڈ ہے ۔ اگرچہ فوگنني نے2015 کے یو ایس اوپن مقابلے میں پانچ سٹ میں شکست دی تھی۔ فوگنني 10 برسوں میں پہلے ترجیحی سینئر کھلاڑی ہیں جنہوں نے میامی سیمی فائنل میں داخلہ لیا ہے ۔
سائنا نہوال رواں سیزن بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم
نئی دہلی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک برونز میڈ لسٹ سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے ساتویں انڈیا سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں بہتر کارکردگی پر نگاہیں مرکوز کر لی ہیں۔ سائنا نہوال نے دو سال پہلے یہی ٹورنمنٹ جیت کر عالمی نمبر ایک کا درجہ پایا تھا اور اس مرتبہ بھی وہ ایونٹ کی پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مقامی شائقین کے سامنے جیت کر انہوں نے اسے یادگار بنانے کی ٹھان لی ہے۔ پی وی سندھو کا بھی یہی ارادہ ہے کہ رواں ہفتہ کھیل کے اعتبار سے بہت زیادہ پرجوش ہوگا۔