حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جسٹس جی چندریا حیدرآباد ہائی کورٹ و صدر نشین ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی نے عوام الناس سے کہا کہ وہ اپنے دیوانی ، فوجداری ، زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کے لیے 6 دسمبر 2014 کو منعقد ہونے والی دوسری نیشنل لوک عدالت سے رجوع ہوں ۔ یہاں احاطہ ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس چندریا نے کہا کہ قومی لوک عدالت زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کے لیے ایک بہتر نعم البدل ہے ۔ اسی دوران پیسہ اور وقت کی بھی بچت ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ 1831 مقدمات کو نیشنل لوک عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ۔ جس پر کمیٹی نے 774 مقدمات کے قابل قبول حل کے لیے نوٹس جاری کیں ۔ ایک سوال کے جواب میں جسٹس چندریا نے کہا کہ لیگل سرویس کمیٹی کا مقصد تمام کو انصاف مہیا کیا جاناہے ۔۔