حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے زیر اہتمام سکنڈری ( دسویں ) اور سینئیر سکنڈری ( بارہویں ) کے پراکٹیکل امتحانات کا آغاز 20 ستمبر سے ہوا جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہیں گے ۔ یہ بات مسٹر انیل کمار ریجنل آفیسر نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ امتحانات ایس آئی او ایس کے زیر اہتمام مختلف مراکز میں منعقد کئے جارہے ہیں جب کہ تھیوری امتحانات کا آغاز 6 اکٹوبر 2015 سے ہو کر 9 نومبر 2015 تک جاری رہیں گے ۔ تمام اہل امیدواروں کو ان کے پتہ پر ہال ٹکٹ روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے اپنے قریبی سنٹرس سے ربط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ حیدرآباد ریجنل سنٹر سے راست ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔