مکتوب مفاہمت چال سے ضبط، چوکسی کے بلاضمانت وارنٹ کی اور نیرو مودی
کے مکان کی تلاشی کیلئے درخواست ، ایک اور ایگزیکیٹیو گرفتار ، سمبھولی میں تفتیش
نئی دہلی ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج ایک اور سینئر ایگزیکیٹیو پنجاب نیشنل بینک کو گرفتار کرلیا اور مکتوب مفاہمت سے متعلق دستاویزات ایک چال سے برآمد کرلی جبکہ دو ارب امریکی ڈالر مالیتی فراڈ کیس میں اس کی تلاشی کارروائی جاری ہے۔ سی بی آئی نے اس سلسلہ میں ارب پتی جوہری کی جانب سے اپنی مصروفیت کے بہانے تحقیقات میں شرکت سے انکار کے بعد اس کے اور اس کی کمپنیوں سے متعلق عمارتوں کی تلاشی کی اجازت طلب کی ہے۔ ای ڈی نے چوکسی کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے اور نیرو مودی کی قیامگاہ کی تلاشی لینے کی اجازت طلب کی ہے۔ دریں اثناء اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے نیرو مودی گروپ کمپنیز کے تین بینک کھاتوں کو منجمد کردیا ہے اور ان کے اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات تحقیقاتی محکموں کو فراہم کردی ہیں۔ یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا کی سی ایم ڈی ارچنا بھارگو کے خلاف غیرمتناسب اثاثہ جات مالیتی 3.6 کروڑ روپئے جمع کرلینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تحقیقاتی محکموں نے الزام عائد کیا ہیکہ 2004ء سے 2014ء کے درمیان ارچنا بھارگو مختلف بینکوں میں مختلف عہدوں پر کارکرد رہ چکی ہیں۔ اس کے دوران انہوں نے اپنی آمدنی سے غیرمتناسب اثاثہ جات جامع کرلئے تھے۔