نیروبی،28جون (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی ایک مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 58 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیروبی کی مشہور گیکومبا مارکیٹ میں رات دو بجے آگ لگی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔ امدادی ادارے سینٹ جان ایمبولینس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس تباہی کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ایران کی ابادن ریفائنری میں آگ، 6افراد زخمی
لند،ن 28جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے جنوب مغرب میں واقع بڑی تیل ریفائنری میں چہارشنبہ کو آگ لگ گئی جس میں چھ افراد جھلس گئے ۔نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ‘ تسنیم’ نے یہ اطلاع دی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ سے متاثر ابادن ریفائنری میں آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ چکی ہیں لیکن خبریں لکھے جانے تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔