دی ہیگ ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈس کے چار شہروں دی ہیگ، ایمسٹرڈم، اٹریٹ اور ڈیٹرمیر میں دو سال طویل تقاریب مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش جشن کے سلسلہ میں منعقد کئے جائیں گے۔ ہندوستانی سفارتخانے کی جانب سے آج اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا گیا۔ فی الحال چار شہروں میں یہ تقاریب کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ گاندھی جی کے مجسموں کی حکومت کی جانب سے گلپوشی کی جائے گی۔ عوام سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ مجسمہ کے قدموں میں خراج عقیدت کے طور پر پھول رکھیں۔ تقاریر، گاندھی جی کے پسندیدہ گیتوں کی پیشکش اور ثقافتی پروگرام 2 اکٹوبر منعقد کئے جارہے ہیں۔ گاندھی جی کا یوم پیدائش بین الاقوامی یوم عدم تشدد کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بھی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ ’’قصرامن‘‘ (پیس پیالیس) میں ایل ای ڈی روشنی کے ذریعہ تحریر کیا جائے گا کہ ’’گاندھی جی کا پیغام عصری دنیا کیلئے ہی کارآمد ہے‘‘۔ اس تحریر پیش کرنے کے سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب قصرامن میں منعقد کی جائے گی۔