ایمسٹرڈم ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈس نے بھی فرانس، بلجیم، بلغاریہ، جرمنی، لاٹویا اور اٹلی و سوئٹزرلینڈ کے کچھ خطوں کی طرح حجاب کے ذریعہ چہرہ چھپانے کے عمل پر امتناع عائد کردیا۔ اس امتناع سے یہ مطلب بھی لیا جارہا ہے کہ یہ دراصل خصوصی طور پر حجاب پہننے والی مسلم خواتین کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا ہے جو یہاں کی اقلیتوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں منگل کے روز اس قانون کو اس وقت منظوری حاصل ہوگئی جب مسلم خواتین پر حجاب پہننے کے امتناع کی تائید میں 132 ووٹس اور صرف 18 ووٹس ایسے تھے جن کے ذریعہ حجاب پر امتناع عائد کرنے کی مخالفت کی گئی تھی۔ اس موقع پر میڈیا کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اسلام۔ مخالف سیاستداں گیرٹ وائلڈرس نے اس امتناع کو صحیح سمت کی جانب قدم قرار دیا۔ مارچ 2017ء میں منعقد شدنی انتخابات میں گرٹ وائلڈرس کی پارٹی کو واضح اکثریت سے کامیاب ہونے کی پوری توقع ہے۔