نیتاجی سبھاش چندر بوس کی دستاویزات کے انکشاف کا مطالبہ

مدورائی۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی نے آج ایک احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی جو نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈس کے انکشاف کا مطالبہ کررہا تھا۔ احتجاجی مظاہرہ ویراٹ ہندوستانی سنگم کی جانب سے منعقد کیا گیاتھا جو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے سوامی نے قائم کی ہے۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بوس کا بڑا حصہ ہے۔

سکھوئی جنگی طیارہ حادثہ کا شکار
تیز پور 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سکھوئی ۔30 جنگی طیارہ آج آسام کے ضلع ناگاوں میںلاکھور کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پائلٹ اور معاون پائلٹ بحفاظت نکل آئے ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ SUجنگی طیارہ تیز پور کے سلانی بری ایر فورس اسٹیشن سے معمول کے مطابق پرواز کررہا تھا کہ اچانک راڈر سے رابطہ منقطع ہوکر طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ انہو ںنے کہا کہ طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی اور پائلٹ کو باہر نکلنے کیلئے مجبور ہونا پڑا چنانچہ پائلٹ اور معاون پائلٹ کے نکلنے کے بعد طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہ