نیا اسرائیلی نوآبادیات قانون فلسطینیوں پر حملہ : محمود عباس

پیرس۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے آج اسرائیلی قانون کو اس کے تحت یہودی نوآبادیات کی تعمیر کو جواز عطا کیا گیا ہے، حالانکہ یہ فلسطینی سرزمین پر تعمیر کی گئی ہیں، فلسطینی عوام پر حملہ قرار دیا۔ اسرائیل کو اس خون آشام قانون کی منظوری پر ملک گیر تنقید کا سامنا ہے۔ اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر آئزک ہرزوک نے اس قانون کیخلاف انتباہ دیا ۔