جمشید پور ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ مغربی بنگال سرحد پر بسادیرا کے قریب پہاڑی علاقہ میں نکسلائیٹوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں آج مغربی بنگال کی کوبرا سکیورٹی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے کہا کہ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی پولیس ٹیم نے نکسلائیٹوں کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی کی تھی ، اس دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ گھاٹ یلا پولیس اسٹیشن کے تحت بساویرا کی جنگلات میں صبح 9 اور 10 بجے دن کے درمیان نکسلائیٹوں کے ساتھ یہ انکاؤنٹر ہوا ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر (گھاٹ یلا) سنجیو کمار بیسرا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ انکاؤنٹر میں مغربی بنگال کی کوبرا فورس کا ایک اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا ہے ۔