جمشیدپور۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ جھارکھنڈ پولیس کی جانب سے نکسلائیٹس سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ریاست میں نکسلائیٹس سے مربوط واقعات میں جاریہ سال گزشتہ سال کی بہ نسبت 35 فیصد کمی پیدا ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس راجیو کمار نے کہا کہ نکسلائیٹس سے مربوط ایک واقعہ کے سوائے جو ضلع ڈومکا میں پیش آیا تھا، جھارکھنڈ میں چار ماہ قبل منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے تینوں مرحلے اطمینان بخش انداز میں مکمل ہوئے، حالانکہ انتہا پسندوں کے عزائم گھناؤنے تھے، لیکن رائے دہی کے بائیکاٹ کی ان کی اپیل ناکام رہی، کیونکہ پولیس نے رائے دہندوں کے تحفظ کے مکمل انتظامات کئے تھے۔