نکسلائیٹس تشدد چھوڑ کر جمہوریت کا راستہ اختیار کریں:نائیڈو

رائے پور،2نومبر(سیاست ڈاٹ کام)نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے نکسلیوں سے بندوق چھوڑنے اور ریاست ،ملک اور سماج کی بہتری کیلئے جمہوریت کے راستے پر چلنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر نائیڈو نے پانچ روزہ ریاستی تہوارکا افتتاح کرنے کے بعد منعقد تقریب سے کل رات یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘بُلٹ’سے زیادہ طاقت’بیلٹ’ (ووٹ کی پرچی)میں ہوتی ہے۔جمہوریت میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے نکسلیوں سے بندوق چھوڑنے اور ریاست ،ملک اور سماج کی بہتری کیلئے جمہوریت کے راستے پر چلنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تشدد سے کوئی انقلاب نہیں آسکتا۔اس لئے نکسلیوں کو اپنی گماہیسے باہر نکل مرکزی دھارے میں شامل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نکسل تشدد کے سخت چیلنج کے باوجود چھتیس گڑھ نے گزشتہ 17برسوں میں سماجی-اقتصادی ترقی کے سبھی شعبوں میں قابل ستائش کامیابی حاصل کی ہیں۔

جموں و کشمیر : پلواما میںفوج۔ عسکریت پسند انکاؤنٹر جاری
سرینگر ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آج پلواما ضلع ریاست جموں و کشمیر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوگیا جو تازہ ترین اطلاعات وصول ہونے تک جاری ہے۔ فوج تلاشی مہم میں تھی جبکہ عسکریت پسندوں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔