نکریکل ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کی جائے ‘وینکٹ ریڈی

نلگنڈہ 26 جنوری ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ انہیں نلگنڈہ میونسپل صدر نشین بوڈپلی لکشمی کے شوہر بی سرینواس کے قاتلوں کی روپوشی کے مقام کا پتہ ہے نلگنڈہ کانگریس رکن اسمبلی کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نکریکل رکن اسمبلی وی ویریشم کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ کومٹی ریڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی سرینواس کو گذشتہ چار سال سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ریاستی حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی حالانکہ بی سرینواس نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ان دھمکیوں سے واقف کروایا تھا ۔ واضح رہے کہ بی سرینواس کا دو دن قبل قتل کردیا گیا تھا ۔