نپاہ وائسرس۔ ڈاکٹرس کو چوکنا رہنے حکومت گوا کی ہدایت

پاناجی۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آج حکومت گوا نے کہا کہ ریاست میں نپاہ وائرس کا کوئی بھی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے اپیل کی کہ وہ اس مرض سے چوکنا رہیں۔ وزیر صحت مسٹر وشوا جیت رانے نے آج کہا کہ اگر کسی بھی مریض میں نپاہ وائرس جس کے باعث کیرالا میں 10 اموات ہوچکی ہیں کی علامات پائی جائیں تو خون کے نمونے کی جانچ کے لیے فوراً لیب کو بھیجے جائیں۔ انہوں نے ہیلت سکریٹری اور دوسرے محکمہ جاتی آفیسرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد اس سیاحتی ریاست میں کسی بھی کیس کی دریافت پر فوراً نپٹنا ہے۔ انہوں نے ایک عام مشاورتی سرکولر خانگی اور گورنمنٹ دواخانوں میں گشت کروایا ہے۔