نوٹ کے عوض ووٹ مقدمہ پر کے وی آر کا ریمارک ، نچلی سطح کی سیاست کے مترادف

اے پی کی ترقی متاثر کرنے کی کوشش ، سکریٹری تلگودیشم اے پی پنچلیا نائیڈو کا ردعمل
حیدرآباد ۔ /9 مئی (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی آندھراپردیش ریاستی کاپوناڈو سکریٹری مسٹر کے پنچلیا نائیڈو نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ہدف ملامت بناتے ہوئے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر کے چندر شیکھر راؤ نوٹ کے عوض ووٹ کیس کا تذکرہ کرکے انتہائی نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور اس طرح کی نچلی سیاست کرنے کے طریقہ کار سے باز آجانے کی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پی نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش کی ترقی کیلئے چندرا بابو مسلسل کوشاں ہیں ۔ ان جاری کوششوں کے دوران ان کے وقار کو متاثر کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چندرا بابو کی جانب سے کی جانے والی ان کوششوں کے خلاف چیف منسٹر تلنگانہ کی سازشوں کو آندھراپردیش کے عوام برداشت نہیں کریں گے ۔ بلکہ ریاستی عوام کی جانب سے تلنگانہ چیف منسٹر کو کاپو ناڈو سکریٹری نے سخت انتباہ دیا اور کہا کہ محض آندھراپردیش کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور آندھرا پردیش کو نقصان پہونچانے کی کی جانے والی مبینہ سازش کے ایک حصہ کے طور پر ہی چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر نوٹ کے عوض ووٹ کیسیس کا اظہار کرکے مسٹر چندرا شیکھر راؤ غلط تاثر پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ غیر ضروری طور پر نوٹ کے عوض ووٹ کیس معاملہ کا اظہار کرکے ریاست آندھراپردیش کے عوام کو اکسانے کی مبینہ کوشش سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ۔